Search This Blog

Starlink in Pakistan!?

اسٹارلنک کب پاکستان آئے گی؟ ایلون مسک نے پاکستانی صارف کو جواب دے دیا

پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے آغاز سے متعلق حکومتی فیصلے پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف کے خیر مقدمی بیان کے جواب میں کہا کہ اسٹارلنک سروس کی فراہمی کے لیے ہم حکومتِ پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔

حکومتی کوششیں اور پیش رفت:

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹارلنک کو پاکستان میں لانچ کریں۔

تین سال قبل اسٹارلنک کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں وزیر امین الحق نے کہا تھا کہ اسٹارلنک منصوبے سے ایسے علاقوں کو فائدہ ہوگا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ براڈبینڈ خدمات کے ذریعے ملک بھر کے 40 ہزار اسکولوں اور کاروباری اداروں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اسٹارلنک کی خدمات اور موجودہ صورتحال

اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ ان علاقوں میں سروس فراہم کرتی ہے جہاں انٹرنیٹ موجود نہیں یا انتہائی سست رفتار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس وقت زمینی مدار میں اسٹارلنک کے 6,764 سیٹلائٹ موجود ہیں، جن میں سے 6,714 سیٹلائٹ دنیا کے دور دراز علاقوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں جہاں کئی دور دراز علاقے اب بھی انٹرنیٹ سے محروم ہیں، اسٹارلنک کی خدمات انقلابی ثابت ہو سکتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان کب تک اسٹارلنک کی منظوری دیتی ہے تاکہ عوام اس جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔

No comments:

Post a Comment

We value your thoughts! Share your opinions, questions, or insights related to the topic. Please keep the discussion respectful and relevant. All comments are moderated to ensure a quality conversation. Thank you for being a part of The World Decoder community

Starlink in Pakistan.?

 Welcome to Lavish hair salon, your trusted destination for expert hair care and grooming services, located conveniently on Farooq-e-Azam Ro...